نئی دہلی،14؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خوردہ کے بعد اگست میں تھوک مہنگائی شرح میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے۔اگست میں تھوک افراط زر 4مہینے کی اونچی سطح پرپہنچی ہے۔پیازکی تھوک مہنگائی شرح میں اضافہ ہونے سے اگست میں افراط زر کی شرح 3.24فیصد بڑھ گئی ہے۔جولائی میں اعداد و شمار 1.88فی صد تھی،پٹرول کی قیمتوں میں لگاتارہورہے اضافے کو اس کے لئے ذمہ دارماناجارہاہے۔تجارت وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پیازکی تھوک قیمتوں میں افراط زرسب سے زیادہ بڑھی۔اگست میں پیاز کی تھوک مہنگائی شرح 88.46فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اگست میں پروٹین کی مصنوعات جیسے انڈے، گوشت اور مچھلی میں بھی افراط زر بڑھ گئی ہے۔اگست میں، ان اشیاء کی قیمت 3.93فیصد تھی،جولائی میں یہ شرح 3.30فیصد تھی۔ایندھن اور بجلی کے شعبے میں اگست میں افراط زر بڑھ گئی ہے۔اگست میں ان کی تھوک در 9.99فیصد تھی، جوکہ جولائی میں 4.37فیصد تھی،پٹرول کی تھوک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،پٹرول کی تھوک قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔اگست میں پیٹرول کی مہنگائی 24.55فیصد تھی،جولائی میں یہ 9.60فی صد تھی۔